پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کو ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ موصول ہوگیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ موصول ہوگیا۔شہباز شریف کے وکلا ٹیم کے مطابق پہلے بھی ایف آئی اے نے جیل میں شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا تھا، شہباز شریف اس سوالنامے کا جواب پہلے بھی دے چکے

ہیں۔وکلا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اب ایف آئی اے مکر گئی ہے کہ انھیں اس کا جواب نہیں ملا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کوامجد پرویز ایڈووکیٹ شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو شوگر اسکیںڈل تحقیقات میں 22 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف کی اے پی سی بلانے کے اقدام کی حمایت کر دی ۔شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر مشاورت کی ۔شہباز شریف نے کہاکہ متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا ،انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ

انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سنجیدہ اور عوام کی منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم تائید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…