دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) کورونا کے گڑھ بھارت سمیت دبئی حکومت نے جنوبی افریقہ اور نائیجریا پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، ان تینوں ممالک میں پھنسے ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں یا ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ ہے انہیں متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے
منظور شدہ کسی بھی ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی ہیں تو انہیں واپس آنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ سفر سے اڑتالیس گھنٹے پہلے کروائی گئی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جو منفی ہو بھی ساتھ لانا لازمی ہو گی، متحدہ عرب امارات کے شہری اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، اماراتی حکومت کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 23 جون سے ہو گا، بھارت سے تو پابندی ختم کر دی گئی لیکن پاکستان نے کورونا وباء پر تقریباً قابو پا لیا ہے پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابھی پابندیاں برقرار ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے اموات میں غیر معمولی کمی ہونا شروع ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں سال 21 مارچ کے بعد کورونا وائرس سے کم سے کم 27 اموات گزشتہ روز رپورٹ ہوئی ہیں، 21 مارچ کو کورونا وائرس سے 20 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 991 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 282 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.14فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہو گئی ہے، جبکہ
کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 35 ہزار 491 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 866 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 کورونا ویکسین کی
خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 44 ہزار 799 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 615 ہو چکی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 94 ہو
چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 5 ہزار 314 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 819 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 257 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 82 ہزار 313 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 775 افراد
اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 529 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 300 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 893 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔