بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا موٹرز نے پاکستان بھر سے تمام ”سپورٹیج“ گاڑیاں واپس بلوا لیں

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا موٹرز نے پاکستان بھر سے تمام ”سپورٹیج“ گاڑیاں واپس بلوا لی ہیں، کمپنی نے یہ فیصلہ سپورٹیج گاڑی میں آگ لگنے کے چند واقعات کے بعد کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل ہنڈائی نشاط موٹرز کی طرف سے ٹکسن گاڑیوں کو واپس بلوایا گیا تھا، اب کیا لکی موٹرز نے بھی پاکستان بھرسے سپورٹیج کی

تمام گاڑیاں واپس بلوالی ہیں۔کمپنی نے تمام صارفین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیا سپورٹیج گاڑیوں کو اپنے قریبی ڈیلرشپ پر لے جاکر ان کی انسپیکشن کروائیں، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ڈیلر شپ خراب ایچ ای سی یو فیوز کٹس کو تبدیل کردیں گی جن کی وجہ سے گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات ہورہے ہیں۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف اہل صارفین کے لئے ہیں یعنی وہ صارفین جنہوں نے گاڑیوں کے انجن کے الیکٹرک کمپوننٹس میں کوئی بھی خود ساختہ تبدیلی کرا رکھی ہے وہ اہل نہیں ہوں گے، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ انسپیکشن اور خراب پرزے کی تبدیلی مکمل طور پر مفت ہوگی اور اس کیلئے صارفین سے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، بجلی سستے ہونے سے مہنگائی بھی کم ہو جائیگی جس میں کچھ وقت درکار ہے، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا۔ جمعہ کو داسو ڈیم کے دورے کے معقو پر مقامی و غیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختصر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن

ہے جب بجلی سستی ہو۔انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔انہوں نے کہاکہ سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…