بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نکاح بارے بیان پر فیصل قریشی کا ملالہ یوسف زئی کو اہم مشورہ

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کم عْمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق اْن کے بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنے بہترین دوست اور اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے

میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔پروگرام کے ایک سیشن میں میزبان نے فیصل قریشی کو مختلف معروف شخصیات کی تصویریں دِکھائیں اور اداکار سے پوچھا کہ آپ ان کو کونسا مشورہ دینا چاہیں گے۔اس سیشن کے دوران اسکرین پر جب ملالہ یوسفزئی کی تصویر آئی تو فیصل قریشی نے اْنہیں اْن کے حالیہ بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔فیصل قریشی نے کہا کہ ’جب ہم اداکار اور کوئی معروف شخصیت پوری دْنیا کے سامنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں تو ہمیں ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیے۔اداکار نے کہا کہ ’ہمیں اپنے ملک یا مذہب سے متعلق بیان دینے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں اس بیان سے لوگوں کی دل آزاری نہ ہوجائے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں ملالہ کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ اپنا ہر بیان دینے سے پہلے محتاط رہیں اور سوچ سمجھ کر بولیں۔واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟ دوسری جانب پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ حبہ بخاری

کی نظر میں حرا مانی سجل علی سے زیادہ اچھی گلوکارہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی کے پروگرام میں شرکت کے دوران کیا۔ انھوں نے سجل علی کی گلوکاری کو دس میں سے 8 نمبرز دیے جبکہ عمرشہزاد اورحرامانی کو دس میں سے 10 نمبرز دیئے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہر پروگرام میں گانا سنانے کی فرمائش کی جاتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈراموں میں اچھا اور برا دونوں طرح کا مواد دکھایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر مجھے کبھی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ معلوم نہیں کہ اداکارہ میرا نے اپنے اسکینڈل خود بنائے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…