سپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کا نوٹس ردی کی ٹوکری میں چلا گیا شاہد خاقان نے جواب دیا نہ ہی معافی مانگی ،اسد قیصر کی بھی پراسرار خاموشی

15  جون‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں جوتا مارنے کی دھمکی کے بعد جاری کئے جانیوالا شوکاز نوٹس خاموشی سے دبا دیا ،شاہد خاقان عباسی نے معافی مانگی نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب دینا

گوارا کیا بلکہ سپیکر نے ایوان کو شاہد خاقان عباسی کے جواب نہ دینے کے حوالے سے آگاہ بھی نہ کیا ۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے سپیکر کا نوٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب تک نہ دیا۔ قومی اسمبلی سکرٹریٹ نے بھی کارروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ جواب نہ دینے پر شاہد خاقان عباسی کو معطل کیا گیا نہ ہی ایوان کو آگاہ کیا گیا۔ سپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی پر 21 اپریل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے 7 دن میں جواب دینا تھا جو ابھی تک نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپیکر اسد قیصر نے بھی جواب نہ دینے پر بھی سیکرٹریٹ کو کارروائی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی بلکہ معاملے پر خاموش اختیار کرلی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…