بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ہائی وے اور موٹروے کے دونوں اطراف کمرشل پراپرٹی رکھنے والے مالکان پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں ہائی وے اور موٹر وے کے دونوں اطراف پر واقع کمرشل جائیددیں رکھنے والے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جس سے پنجاب حکومت کو 7 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں 10

سال پرانی گاڑیوں سے بھی 25 فیصد ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مذکورہ رقم دس سال پرانی گاڑیوں کو دی گئی ریلیف کو ختم کر کے موصول کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر تعمیراتی شعبے کو بھی ریلیف دینے کے لئے تعمیراتی کمپنیوں سے وصول کئے جانے والے چارجز میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور چارجز کی شرح 50 روپے فی سیکئر فٹ برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میںبھی 25سے زائد سروسز پر پنجاب سیلز ٹیکس کی شرح کو 16فیصد سے 5فیصد پر بر قرار رکھنے کی تجویز دی ہے ۔ ان سروسز میں چھوٹے ہوٹلز او رگیسٹ ہائوسز، شادی ہال، لانز، پنڈال اور شامیانہ سروسز و کیٹرز، آئی ٹی سروسز، ٹور آپریٹرز جمز، پراپرٹی ڈیلرز، رینٹ اے کار سروس، کیبل ٹی و ی آپریٹرز، ٹریٹمنٹ آف ٹیکسائل اینڈ لیدر زرعی اجناس سے متعلقہ کمیشن ایجنٹس، آڈیٹنگ،اکائونٹنگ اینڈ ٹیکس کنسلٹنسی سروسز، فوٹو گرافی اور پارکنگ سروسز شامل ہیں۔ اسی طرح آئندہ مالی سال میں دس مزید سروسز پر سیلز ٹیکس کو16فیصد سے کم کر 5فیصد کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہے جن میں بیوٹی پارلرز،فیشن ڈیزائنرز، ہوم شیفس، آرکیٹکٹ، لانڈریز اور ڈرائی کلینرز، سپلائی آف مشنری، وئیر ہائوس،

ڈریس ڈیزائنرز اور رینٹل بلڈوزرز وغیرہ شامل ہیں ۔ کال سینٹرز پر ٹیکس کی شرح کو ساڑھے 19فیصد سے کم کر 16فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ، اگلے مالی سال کیلئے موبائل والٹ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی پر بھی ٹیکس کی شرح 5فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میں بھی پراپرٹی ٹیکس دو اقساط میں ادا کیا جا سکے گا ۔ پراپرٹی اور موٹر سائیکل وہیکل ٹیکس پر نافذ شدہ سرچارج پینٹلٹی کو آئندہ مالی سال کی صرف آخری دو سہ ماہیوں تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…