پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

datetime 14  جون‬‮  2021 |

شکر گڑھ (این این آئی)شکر گڑھ میں میکے سے سسرال جانے والی شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو بھی بناکر وائرل کردی۔پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے جس میں شکرگڑھ کے علاقے ٹرپئی کی رہائشی خاتون رضیہ سلطانہ کو

میکے سے سسرال جاتے ہوئے راستے میں تین ملزمان نے اغوا کرکے گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوبھی بنائی۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو رقم کیلئے مسلسل بلیک میل کرتے رہے تاہم رقم ادا نہ کرنے اور ملزمان سے دوبارہ ملاقات نہ کرنے پر انہوں نے واقعے کی ویڈیو وائرل کردی۔متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب واقعہ کی تفتیش کرنے والے ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے ۔ دوسری جانب جمشیدکوارٹر پولیس نے 300سے زائد موٹر سائیکل چھیننے والے شانی لفٹر گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،شریف آ باد چاکیواڑہ، نیپئر،کلاکوٹ اور نبی بخش گارڈن،سمن آباد ملیر سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کریمنل،منشیات فروش،موٹرسائیکل لفٹرز،گٹکا فروش،ڈیزل اسمگلراورپانی چوروں سمیت دیگر جرائم میں ملوث39 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ منشیات ،چوری شدہ موٹرسائیکلیں،انڈین گٹکا،چھالیہ ودیگرسامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس نے 300سے زائد موٹر سائیکل چھیننے والے شانی لفٹر گینگ کے سرغنہ شان عرف شانی سمیت پانچ ملزم یونس،میاں رحیم شاہ،شبیر

احمد اور محمد اسد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر10 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں کرلیں۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکلیں ملزمان نے مختلف علاقوں سے چوری کی تھیں۔گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ نان کسٹم تھان کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم شاہ ولد سیدروہان شاہ کو گرفتار کر کے نان کسٹمز65 تھان برآمد

کرلیے۔چاکیواڑہ، نیپئر،کلاکوٹ اور نبی بخش پولیس نے 8 اسٹریٹ کریمنل موٹرسائیکل لفٹر اور منشیات فروش ذوالفقار ولد محمد اسلم اور عثمان ولد پیر دین،عدیل عرف بابا جلالی ولد لال محمد،ر محمد یونس ولد پیر محمد ،فہیم خان ولد نعیم خان،جمشید ولد محمد اکبر،قمر احمد ولد محمد قاسم اور معین الدین ولد آرو میاںکو گرفتار کرلیا۔شریف

آبادپولیس نے دو اسٹریٹ کریمنل محمد عمران حسین ولد بنے خان اور فضل خالق ولد میر اعظم کو،پاپوشنگر پولیس نے گٹکاماوا فرو ش مجتبیٰ علی ولد تجمل اسلام کو، سمن آباد پولیس نے رکشہ چور طارق حسن ولد محمد علی حسن کو گرفتار کرکے 24 گھنٹوں کے اندر مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا۔ملیر سٹی پولیس نے غریب آبادسے منشیات فروش شاہنواز اور ذری خان کو گرفتار کرلیا۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بدنامہ زمانہ منشیات

فروش زاہد عرف موچی کے بیٹے اسامہ کو گرفتار کر کرکے مقدمہ درج کرلیا۔بلدیہ ٹائون پولیس نے ایک ملزم عدنان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ لانڈھی پولیس 2 ملزمان محمد نعمان اور محمد ساجد کو گرفتارکرکے کار سے 180 گلو گرام چھالیہ، گٹکااور مین پوری برآمد کرلی۔مبینہ ٹاو ن پولیس نے گاڑیوں سے پینل چوری کرنے والے گروہ کے ایک کارندے موسی کو گرفتارکرکے ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…