منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور سعد رفیق کو خطاطی سیکھنے کا مشورہ دے دیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی خوبی ہے کہ وہ ہر چیز کو پڑھے بغیر ہی مسترد کر دیتے ہیں۔اتوارکو گورنرہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ ن لیگ کی پالیسی بغیر دیکھے ہر چیز کو

مسترد کرنے کی ہے، لگتا ہے وہ آئندہ سات برس یہی کچھ کریں گے، ن لیگ نے سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کی مخالفت کی،احسن اقبال نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے مسائل کا ادراک نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے بھی تو باہر ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔ نوازشریف،حسن نواز،حسین نواز اس وقت کیا ہیں،نوازشریف کیااس وقت سمندرپار پاکستانی نہیں ؟بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن سے عشق میں مبتلاہیں،بیرون ملک پاکستانی اربوں روپے کی ترسیلات بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لے کر جاتے بلکہ باہر سے بھیجتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق جو ریمارکس دیے گئے اس کی مذمت کرتا ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اگلے الیکشن میں ناکامی نظر آرہی ہے اس لیے اصلاحات نہیں چاہتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن)کولٹیروں کا گروہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین دیکھے بغیر مسترد کردی،پاکستان میں انتخابی عمل کو شفاف بناناچاہتے ہیں ،ہماری ترامیم پسند نہیں تو آپ اپنی تجاویز دے دیں،آئندہ انتخابات میں بھی ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔فاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب، سعد رفیق،احسن اقبال سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کو خطاطی سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہارکے خوف سے الزامات لگارہے ہیں،آئندہ7سال کیلئے ن لیگ کوخطاطی سیکھ لینی چاہیئے،اسمبلی کے باہربیٹھ کر لکھتے رہیں،نامنظور ،نامنظور،اس سے ان کے بینرز کا خرچہ بچے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…