منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے، چوری کی گئی کاروں کیساتھ ہوتا کیا ہے؟گرفتار ملزمان نے سب بتادیا۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم رائو نے میڈیا کو بتایا کہ کامیاب کارروائی میں کاریں چوری کرنے

والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کاتعلق کراچی اوربلوچستان خضدار سے ہے، ملزمان میں سرکاری ادارے کے دو اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔عارف اسلم رائو نے بتایا کہ ملزمان میں ساربان عرف پپو، راشد، ریحان، راناعثمان اور سرفراز شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری شدہ پانچ کاریں برآمد کی گئیں ہیں۔عارف اسلم را ئونے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، گرفتار ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے یہی نہیں ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں، گرفتارملزمان میں کراچی کا کار لفٹر،بلوچستان کاخریداربھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنرخضدار جبکہ ایک کو کراچی میں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں دو اہم سرکاری ادارے کے ملازمین بھی شامل ہیں۔عارف اسلم رائونے بتایا کہ ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ ایک واقعے سے لگایا جاسکتا ہے، رواں سال میں بلدیہ ٹائون میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق شخص کی لاش کو ایمبولینس میں روانہ کیا گیا اس دوران ملزمان حادثے کی شکارکار لے اڑے، اور کار کو بلوچستان میں سستے داموں فروخت کردیا گیا۔ایس ایس پی ایوی ایل سی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تفتیش کی روشنی میں ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…