منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

جب تک مہنگائی پر کنڑول نہیں کیا جاتا جتنا مرضی اچھا بجٹ پیش کریں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، شہری اور دکاندارپھٹ پڑے

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سستے اتوار بازاروں میں موجود شہریوں اور دوکانداروں نے کہا ہے کہ جب تک مہنگائی پر کنڑول نہیں کیا جاتا جتنا مرضی اچھا بجٹ پیش کریں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔وفاقی دارالحکومت کے سستے اتوار بازار کے دوکانداورں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بجٹ آنے کے بعد ایسا

لگ رہا ہے دالیں چینی، آٹا،کوکنگ اذئل سمیت دیگر اشیاخوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتیں بیس روپے سے ایک سو اٹھارہ روپے تک دیکھنے کو ملیں تاہم ایک ہفتے میں ادرک کی قیمت ایک سو روپے اصافہ سے چار سو چالیس روپے تک پہنچ گئی خریداروں نے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ،وفاقی دارالحکومت مین قائم سستے بازار میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے حالیہ وفاقی بجٹ میں غریب عوام کے لیے ریلیف کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوں گے اور یہ بجٹ ہرلحاظ سے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کی عکاس ہے جس میں متوسط طبقے کے لیے کچھ نہیں۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، ملازمین کی تنخواہیںبڑھائی ہیں ،اقتدار سنبھالتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو چیلنجز کا سامنا تھا، (ن)لیگ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑا ،موجودہ دور میں تمام سیکٹرز میں ترقی ہوئی مگر اپوزیشن کو نظر نہیں آر ہی، چچا نے پائوں پکڑ لئے، مریم نواز غائب ہیں ،ٹاک شوز میں بیٹھے ہوں تو ذاتی حملہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔اتوار کی دوپہر سرکٹ ہائوس پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ( ن)کی حکومت ختم ہوئی

تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھامگر ہم نے تمام مشکل حالات اور چیلنجز کا جوانمردی سے سامنا کیا۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں ترسیلات زر پاکستان بھیجیں جس سے ملک کو بڑا سہارا ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتدار سنبھالتے وقت چیلنجز کا انبار تھااورمعیشت کا عالم یہ تھا کہ ریزور 15دن کا تھامگرہم نے دیگر چیلنجز کیساتھ کورونا وبا کے چیلنج کا بھی کامیابی سے سامنا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام صوبوں کا اس کا حق یا ہے اور این ایف سی ایوارڈبڑھا کر 3412ارب کردیاگیا ہے اسلئے اب صوبوں کو بھی چاہیے کہ صوبے بھی صوبائی فنانس ایوارڈ کا اعلان کریں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…