اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور انڈیا کے سوشل میڈیا پر آمنہ نامی لڑکی اپنی سادگی کی وجہ سے چھا گئی ، آمنہ کی سبزی کاٹنے والی ویڈیو کو ابتک 17 لاکھ سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آمنہ نامی اس عام سی دیہاتی لڑکی کی انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر سادہ ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق آمنہ کی کبھی روٹی پکانے، کبھی سالن بنانے اور کبھی سبزی کاٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔ اس نئی وائرل لڑکی کے بارے میں زیادہ معلومات تو دستیاب نہیں ہیں تاہم انسٹاگرام پر اس کی بائیو میں لکھا ہے ” فوٹو لینے کیلئے اچھے کپڑے تو نہیں لیکن خدا کی دی ہوئی مسکراہٹ ضرور ہے۔”