منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کے سول اسپتال میں رقص و سرور کی محفل سے مریض پریشان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی بھی تقریب میں شریک ، ویڈیو وائرل

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر (این این آئی)ضلع تھرپارکر کے ہیڈکواٹرز مٹھی کے سول ہسپتال کے احاطے میں سجائی گئی محفل موسیقی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ تقریب میں پی پی ارکان اسمبلی مہیش کمارملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک تھے جبکہ ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موسیقی پر رقص اور نوٹ نچھاور کرتے رہے۔موسیقی کے شور سے ہسپتال میں زیر علاج مریض پریشان رہے تاہم محفل پھر بھی جاری رہی۔ویڈیو وائرل ہونے پر سینئر ڈاکٹرسول ہسپتال ڈاکٹر ہرچند نے بتایاکہ ایم ایس مٹھی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی ،تقریب میں شریک افراد میں سے کسی نے ماسک پہنا تھا تو کسی نے نہیں، محفل میں شراب نہیں تھی۔سول ہسپتال مٹھی میں محفل موسیقی پرڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…