منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

’’فواد چودھری وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں‘‘ حیران کن دعویٰ

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں، وزیراعلی سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری پنجاب کے

وزیراعلیٰ کےخلاف سازشیں کرتےہیں اور خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وفاقی وزیر اطلاعات سندھ حکومت سے این ایف سی کے تحت دیئے گئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے۔یہ حق سندھ اسمبلی کو حاصل ہے کہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں۔‎سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کیخلاف بات کرکے فواد چوہدری کی نوکری پکی نہیں ہونی ہے، فواد چوہدری کو لوٹائے اعظم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، جناب نے ملک کی کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جسکی کرائے کی ترجمانی نہ کی ہو۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چینخیں نکلوا دی ہیں۔مشیر قانون سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی محب وطن جماعت ہے جس نے ملک اور جمہوریت کے لیے اپنی قیادت کی قربانیاں دیں، فواد چودھری حب الوطنی کا درس کسی اور کو دیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے لیے سلیکٹیڈ حکومت کی منافقانہ اور غیر منصفانہ پالیسیاں یہاں کی عوام اچھی طرح جانتے ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف بات کرکے فواد چودھری کی نوکری پکی نہیں ہونی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے، سندھ کا پانی کسی اور نے نہیں وفاق اور پنجاب نے روکا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، جامشورو، گھارو اور دیگر علاقوں کی زمینیں آپ نے بنجر کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں آپ کی نااہل حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھائی گئیں نفرت کی سیاست کرکے شیرو بریگیڈ ملکی عوام کو تقسیم کررہے ہیں۔‎



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…