ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے منی بجٹ لانے کا عندیہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بھی اہم فیصلہ

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے منی بجٹ لاسکتے ہیں، عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، امید ہے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی، عالمی سطح پر پٹرول قیمتیں کم ہوئیں تو پٹرولیم لیوی رکھنا شروع کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تحفہ بھی مسلم لیگ ن نے دیا ہے، ن لیگ بارودی سرنگیں نہ چھوڑتی تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے۔عوام کو مزید ریلیف دینے کی بات ہو تو منی بجٹ لاسکتے ہیں۔ بجٹ کو اچھا کہنے پر مفتاح اسماعیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ٹیکس وصولیوں سے متعلق مفتاح اسماعیل کے اندازے غلط ہیں۔ہمیں اس وقت گروتھ کی ضرورت ہے، معیشت کا دارومدار گروتھ پر ہے، بڑے بینکوں سے قرض لے کر چھوٹے بینکوں کو دیں گے۔ چھوٹے بینکوں کے ذریعے چھوٹے کاروبار اور کسانوں کو قرض دیں گے۔جب کاروبار کیلئے قرض ملے گا تو بزنس بڑھے گا۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی تو پٹرولیم لیوی عائد کرنا شروع کریں گے۔ سعودی عرب سے رعائتی نرخوں پر تیل ملنا شروع ہوجائے گا، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ امید ہے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایران سے پابندیاں ہٹا دی گئیں تو تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پتا ہے ہم نے بجٹ کا اعلان کردیا ہے، ہم نے اپنا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں آسکتے،دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا،

ہم نے صرف 34 فیصد اضافہ کیا، ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، اب اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ہمیں بھی قیمتیں بڑھانا ہوں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پٹرولیم لیوی کا ٹارگٹ 600 ارب روپے ہے، یہ ٹارگٹ چیلنجنگ ہے،پٹرولیم لیوی اس وقت 5 روپے ہے، پٹرولیم لیوی کو 20 سے 25 روپے تک لے جانا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…