پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان خوراک میں خود کفیل نہ رہا 2013ء میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا شوکت ترین کا اعتراف

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ اب خوراک میں خود کفیل نہیں رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان فوڈ ڈیفیسٹ ملک بن چکاہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر زراعت پر حکومت مراعات دے رہی ہے اور مزید دینی پڑی تو

دیں گے، برآمدات اور سرمایہ کاری کو مراعات دی جارہی ہیں، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع پیدا کررہے ہیں، مراعات کے ذریعے آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا، زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار انڈسٹری دیتی ہے، ہائوسنگ کے شعبے میں قرضوں پر مارک اپ ریٹس کو کم کیا گیا ہے، عمران خان نے چھوٹے گھر والوں کو چھوٹ دی ہے اور بڑے گھروں کیلئے 7 فیصد شرح سود ہے، ہائوسنگ کی وجہ سے 40 سے 42 صنعتوں میں کام ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ 2013 میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کردیا تھا، گردشی قرضہ ختم ہونے کے بعد بڑھنا شروع ہوا، اگلے سال میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دیں گے، گردشی قرضوں کو کیپسٹی یوٹیلائیزیشن کے طریقے سے حل کرینگے، ہم بجلی بیچ کر قرضے اتاریں اور پاور سیکٹر کو بہتربنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں ایفی شنسی لائیں گے اور آزاد بورڈ کے ذریعے ڈسکوز کو درست کریں گے، اس کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائیگی ہم اس کو پروگریسو طریقے سے آگے بڑھائیں گے ،غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…