اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ق کے بعد شاہ زین بگٹی بھی حکومت سے ناراض ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق شاہ
زین بگٹی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہیں۔ذرائع جمہوری وطن پارٹی کے مطابق ہمارے حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے، اجلاس میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے بائیکاٹ کیا تھا ،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے ۔تحریک انصاف حکومت کی قومی اسمبلی میں اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ،اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق ) حکومت سے ناراض ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے بائیکاٹ کردیا ۔ وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر حاضری سے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء پریشان نظر آئے ،اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وزراء سے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کدھر ہیں؟تاہم وزراء نے اس حوالے سے کوئی جواب نہ دیا ،وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو طارق بشیر چیمہ،چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی سے سے رابطے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس نہ آنے کے حوالے سے جو تحفظات سے جلد
آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔دوسر ی جانب ایک بار پھر بلوچستان میں سیاسی ماحول گرم ہونے کا امکان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری،سابق وفاقی وزیر جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع دونوں رہنما بلوچستان میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ان کی شمولیت کے بعد بلوچستان کی سیاست ایک نیا موڑ اختیار کریگی ایک بار پھر پی پی پی کے رہنما قیوم
سومرو کوئٹہ کے دورے پر آئیں گے شمولیتی تقریب کراچی یا کوئٹہ میں منعقد ہونے کا امکان شمولیتی تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنما شرکت متوقع ہے نواب ثنا اللہ زہری بیرون ممالک سے آئندہ چند روز میں وطن پہنچے گے اور اس کے بعد شمولیتی تقریب کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گاسابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روز آصف صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے تمام معاملات طے کر لیئے ہیں۔