پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی بجٹ میں این جی اوز کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز

datetime 11  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں این جی اوز کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کی تجویز ہے ۔ وفاقی وزیر شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ این جی اوز جیسے عبدالستار ایدھی فانڈیشن، انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک، پیشنٹ ایڈ فانڈیشن، سندس فانڈیشن، سٹیزنز فانڈیشن اور علی زیب فانڈیشن وغیرہ کو غیر

مشروط ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ معیشت کے استحکام کا مرحلہ کافی حد تک مکمل ہو چکا ، 2021-22میں جامع اور پائیدار نمو کا حصول ہمارا محور ہوگا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی ہے کہ اب معیشت کے استحکام کا مرحلہ کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے، بجٹ 2021-22میں جامع اور پائیدار نمو کا حصول ہمارا محور ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اگلے سال کیلئے ہم نے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کم آمدن ہائوسنگ کی مد میں 20 لاکھ روپے تک سستے قرضے دیئے جائیں گے،ہر گھرانے کو صحت کارڈ دیا جائیگا،ہر گھرانے کے ایک فرد کو مفت تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہر کاشتکار گھرانے کو کاشت کے لئے ہر فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سود سے پاک قرضہ دیں گے اور ٹریکٹر اور مشینی آلات کے لئے دو لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہر شہری گھرانے کو کاروبار کے لئے پانچ لاکھ روپے تک سود سے پاک قرض دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، اگلے دو سے تین سالوں میں کم سے کم 6 سے 7 فیصد نمو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…