جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بلین نہیں ”ٹریلین ٹری سونامی” کی ضرورت اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی) اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ہم دنیا کا قدرتی ماحول بحال کرکے پہلے جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہمیں آئندہ دس سال میں ایک ارب ہیکٹر پر درخت لگانے ہوں گے، جبکہ ان درختوں کی تعداد 1,000 ارب

یعنی ایک ٹریلین کے لگ بھگ ہوگی۔واضح رہے کہ اس رپورٹ میں وہی نکات شامل ہیں جو 2019 میں ”کراؤدر لیب” نامی ادارے نے عالمی ماحول کی بحالی کیلیے پیش کیے تھے۔اپنی تحقیق میں کراؤدر لیب کے ماہرین نے بتایا تھا کہ اگر ہم فوری طور پر درخت کاٹنا بند کردیں اور دنیا بھر میں ایک ٹریلین (1,000 ارب) درخت لگائیں تو آئندہ دس سال میں ماحولیاتی آلودگی بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔انہوں نے تخمینہ لگایا تھا کہ یہ تمام (ایک ٹریلین) درخت مجموعی طور پر انسانی سرگرمیوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی 60 فیصد تک مقدار جذب کرکے ماحول کو صاف رکھیں گے۔مذکورہ تحقیق میں روس، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت ان دس اہم ممالک کی نشاندہی بھی کی گئی تھی جہاں نئے جنگلات اْگانے کیلیے وسیع رقبہ موجود ہے جبکہ اس سے زراعت کی حالیہ سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہوں گی۔اپنی تازہ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے ایک بار پھر سے ان تمام نکات

کا اعادہ کرتے ہوئے سرمایہ دار طبقے کیلئے بھی ”ماحولیاتی ترغیبات” بیان کی ہیں۔ان ماحولیاتی ترغیبات میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ پر ہونے والی سرمایہ کاری سے 30 گنا منافع ہوتا ہے۔تاہم یہ سرمایہ کاری فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ہونی چاہیے کیونکہ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا، ویسے ویسے زمین کا قدرتی ماحول بحال کرنے کی لاگت بھی بڑھتی جائے گی جو 10 ٹریلین ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…