پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امتحانات دس جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے

،بارہویں اور دسویں کے امتحانات پہلے ہوں گے جب کہ نویں اور گیارہویں کے بعد میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بارہویں اور دسویں کے نتائج پہلے جاری کریں گے، ان نتائج کی بنیاد پر بچے جامعات میں داخلہ لے سکیں گے۔ ملک بھر میں میٹرک کے 767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدوار کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں، پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی۔ ایک گھنٹے کے دوران فیڈرل بورڈ کے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری ، غیر حاضری کا پتہ چل جائے گا،والدین کو بھی بچوں کی حاضری سے متعلق الرٹ بھیج دیا جائے گا۔ ڈیجیٹلی امتحانات کی انسپکشن بھی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ابھی امتحانات کے پریکٹیکل نہیں لے رہے،آئندہ امتحانات میں پریکٹیکل لیں گے۔ امتحانات ای مارکنگ کے زریعے چیک ہوں گے، اس طریقہ کار سے معروضیت آجائے گی۔ جو سوال کیا ہے اسی کے مطابق جواب چیک ہو گا۔ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ میں ون ونڈو سسٹم کے تحت 5 منٹس میں سروس فراہم کررہے ہیں، بورڈ کی تمام سروسز آن لائن فراہم کردی گئی ہیں، اب گھر بیٹھے آن لائن پیمنٹ کرکے سروس حاصل کرسکتے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…