پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرمی کی شدت میں اضافہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تیاریاں آغاز کب سے ہوگا؟ ممکنہ تاریخ بھی سا منے آگئی

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر، اسلام آباد(این این آئی) حکومت کی جانب سے گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں چھوٹے بچوں کی نکسیر پھوٹنے اور گرمی کی وجہ سے ان کا برا حال دیکھتے ہوئے ایک بار پھر15 جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیل پر غور شروع کردیا ہے

اس سلسلہ میں حکومت نے تمام صوبوں کو چھٹیوں کے حوالہ سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے گرمی کی وجہ سے کلاسوں میں بچوں کا برا حال ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے بچوں کی نکسیر پھوٹنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں اور بچوں کے بے ہوش ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں جس پر حکومت نے 15 جون سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں بہارکوہ کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں بچے بہوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بہارکوہ کے علاقے ملپور میں بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں تقریباً 25بچے بے ہوش ہوگئے ،بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گئی تھی ،بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی، واپڈا کو اطلاع بھی دی گئی مگر بجلی بحال نہ ہو سکی،بچوں کو طبی امداد دینے کیلئے پاس کے اہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسکول میں کل بچوں کی تعداد 200 ہے ،اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گئی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…