منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آزادکشمیر الیکشن ”پیر سے لیکر فقیر تک سب نے پیسے کھائے ہیں” تحریک انصاف کے دیوان محی الدین کی آڈیو کال لیک ہو گئی، تہلکہ مچ گیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں عام انتخابات سر پر ہیں ایسے میں تحریک انصاف کے دیوان محی الدین کی ایک آڈیو کال لیک ہو گئی ہےجس میں وہ پیسے لیکر ٹکٹیں بیچنے کا الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے 6 سیٹوں پر ہارنے کی پیشنگوئی بھی کر دی ہے۔آڈیو کال میں انہیں سنا جا سکتا ہے کہ”پیر سے لیکر فقیر تک سب نے پیسے کھائے ہیں “۔آڈیو لیک

ہونے پر دیوان محی الدین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ آڈیو ایڈٹ شدہ ہے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔یادرہےٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر شدید تحفظات موجود ہیں چند روز قبل اس معاملے پرپارٹی کارکنوں نے بنی گالہ میں احتجاج بھی کیا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری،امیدوار سمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈدوکیٹ نے پی ٹی آئی حلقہ چھ جہلم ویلی کا ٹکٹ نہ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار فیصلہ نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ہمیں انصاف نہ ملا تو قیادت کے کارکن گریبان بھی پکڑیں گے اور ایسا نہ ہو قیادت کو جوتیں بھی پڑیںپھر آپکو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اس سے پہلے قیادت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں غلط تقسیم ہونے والے ٹکٹوں کو کارکنان کی مشاورت سے دوبارہ جاری کرے۔ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے ہٹیاں بالا میں اپنی رہائش گاہ

پر منعقدہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اگر کارکن ہار ڈال کر استقبال کر سکتے ہیں تو وہی کارکن نہ انصافی پر بیرسٹر سلطان محمود کوپتھر اور انڈے بھی مار سکتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو دیکھ کر تحریک انصاف اس وقت جائن کی جس وقت جہلم ویلی میں پی ٹی آئی

کا نام لینا گناہ تصور کیا جاتا تھامیں مر جائوں گا مگر کسی دوسری پارٹی کا بیگ اٹھا کر نہیں چلوں گامجھے اس بات پر اختلاف ہر گز نہیں کہ مجھے ٹکٹ کیوں نہیں ملا اختلاف اس پر ہے کہ میرٹ کے خلاف کیوں دیا گیا میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا مجھے قیادت کے فیصلے پر بے حد افسوس ہے جس کے کہنے پر میرے

ساتھ نہیں میرے چاہنے والوں کے ساتھ بھی نا انصافی کی گئی میں نے اپنا کیس نظر ثانی کے لیے قیادت کے پاس بھیجا ہے اگر انصاف نہ ملا تو ایسا ہاتھ کروں گا ان کی جڑیں اکھاڑ پھینکوں گا ایک پتہ بھی درخت کا نہیں بچے گا فیصلہ جماعت کا امیدوار منتخب کرنے کا ہوتا ہے مگر امیدوار کو کامیاب کر کے عوام آگے لاتی ہے اور اس کے لیے ضروری نہیں

ٹکٹ ہو تو عوام ساتھ دے پرچی آپ کے پاس ہو گی اور اس پرچی کا استعمال کریں اگر انصاف نہ ملا تو بغیر جماعتی ٹکٹ کے کامیاب ہو کر دکھائوں گاچوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا میں نے اپنے بال بچوں کا رزق کو کاٹ کر پارٹی پر خرچ کیا اور کارکنوں سے جو وعدے کیے سب پورے کیے کوئی ایک کارکن آکر یہ بتا دے کہ اسحق طاہر

میرے ساتھ فلاں وعدہ پورا نہیں کیا تو میں قصور وار ہوں گاانہوں نے کہا کہ پاکستان پی ٹی آئی کا اگر چپڑاسی بھی آزاد کشمیر آیا تو اس کا کوہالہ پل پر وزیر اعظم جیسا استقبال کیا مگر مجھے یہ قیادت بتائے میرا نام امیدواروں میں لکھ کر کیوں ٹکٹ نہیں دیا گیا اگر میرے اور میرے کارکنوں کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو آزاد کشمیر بھر میں اس ناانصافی کے

خلاف ایک طویل تحریک کا آغاز کروں گا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2016 کے الیکشن کے نتائج کو سامنے رکھ کرٹکٹ تقسیم ہوئے تو پھر کہاں سینکڑوں لینے والا اور میرے تو ہزاروں کے حساب سے بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے ایک ویڈیو پیغام کی کال پر آنے والے تمام سینکڑوں کارکنوں کا بے حد مشکور ہوں قیادت نے

سازش کا شکار کر مجھے ٹکٹ نہیں دیا اگر قیادت سازشوں سے نکلی تو حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی بصورت دیگر پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر میں جو حشر ہو گا وہ سب دیکھیں گے قیادت جہلم ویلی کی قیادت کو سنے اور ہمارے تحفظات دور کرے اگر انصاف نہ ملا تو پھر ہر جگہ پر پنگا لیں گے ہمیں کوئی پھر روک نہیں سکتا ہے قیادت کے اختیار میں

جو تھا وہ انھوں نے استعمال کر لیا اب کارکنان کے اختیار میں جو ہے کارکنان بھی وہ اختیار استعمال کریں گے ضلعی صدراخلاق خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو باتیں ہو رہی ہیں ان پر پارٹی ورکرز تبصرہ نہ کریں تحقیق کے بعد تبصرہ کریں ہم جماعتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر بانی راہنماوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی مذمت کرتا ہوںہمارے لیے

ذیشان حیدر قابل احترام ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ چھ کی تمام یونین کونسلوںاور وارڈوں سے تعلق رکھنے والے زمہ اران نے اپنی رائے اسحق طاہر ایڈووکیٹ کے حق میں دیتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدواروں میں غیرمنصفانہ ٹکٹ تقسیم کی شدید مذمت کی اور قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور چوہدری اسحق طاہر ایڈووکیٹ کے حق میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہا یکجہتی کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…