شہباز شریف براہ راست اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑنے لگے ہیں،حافظ حسین احمد

6  جون‬‮  2021

کوئٹہ/اسلام آباد( این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم قائد حزب اختلاف کے اسٹیبلشمنٹ کے تازہ ترین براہ راست ملاقاتوں پر پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی فوری طور اسٹیبلشمنٹ کو ایک عدد ’’شوکازنوٹس‘‘ جاری کردیں کیونکہ وہ

شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی جرات تو کر نہیں سکتے۔ وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے مفاہمت کے ہتھیار سے میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے اسٹیبلشمنٹ مخالفانہ بیانیہ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچادیا ہے اب صرف اس کی آخری رسومات کی ادائیگی باقی ہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ پر بظاہر پابندی کے فیصلے کے بعد اب قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست پاؤں پڑنے کے بعد میاں نواز شریف کے پاؤں پکڑنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے طے شدہ فیصلے کے حوالے سے لندن جاکر میاں نوازشریف کے پاؤں پکڑ نے کا اعلان بھی کردیا ہے اور غالباً شہباز شریف پی ڈی ایم اور عید دونوں قربانیاں لندن میں ہی دینا چاہتے ہیں لیکن ہمیں تو اب فکر ہے پی ڈی ایم کے نمائشی سربراہ کی کیونکہ جو انداز انہوں نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کے حوالے سے اپنائے رکھا کیا وہ شہبازشریف کو اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے اور بڑے بھائی میاں نوازشریف کو ’’بوٹ پالش بیانیہ‘‘ پر آمادہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کریں گے اگر ایسا ہو گیا تو ’’نمائشی کالیا ‘‘ تب تیرا کیا ہوگا ؟  انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے مفاہمت کے ہتھیار سے میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے اسٹیبلشمنٹ مخالفانہ بیانیہ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچادیا ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…