پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوں نے لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا

datetime 30  اپریل‬‮  2024 |

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوں نے گاڑیاں روک کر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق کوئلے کا کاروبار کرنیوالا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلے کی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کیلئے تین لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے کہ موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا۔

ملزمان نے موبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔اس کے علاوہ ڈاکوئوں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے گزشتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…