اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کے بعد گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے ۔