موٹروے پر کن گاڑیوں کے سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی؟ بڑا حکمنامہ جاری

5  جون‬‮  2021

لاہور، پشاور(این این آئی) موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ۔موٹروے پولیس نے فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا ۔ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی جانب سے یہ

کاروائی عمل میں لائی گئی ہے کہ مسافر بردار گاڑیاں مکمل فٹ ہونے پر ہی موٹروے پر سفر کر سکتی ہیں۔پبلک سروس گاڑیاںفرنٹ سکرین پر چسپاں کریں گی۔موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ناقص گاڑیاں دوران سفرحادثات کا اہم سبب بن رہیں ہیں۔موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،جس کے نتیجے میں یہ سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹ آویزاں کرنا لازمی کرنا ہو گااور کسی گاڑی نے سرٹیفکیٹ آویزاں نہ کیا تو اسے موٹروے پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب  خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر 7 افراد سے موٹر سائیکلیں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت نے بتایا کہ ون ویلنگ کرنے والوں سے موٹر سائیکلیں دفعہ 523/550 کے تحت ضبط کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیرِ حراست لیئے گئے بچوں کے والدین سے تحریری ضمانت لے لی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…