برطانیہ کا پاک بھارت کشیدگی خاتمے کیلئے پھر کردار ادا کرنے کا فیصلہ قائم مقائم ہائی کمشنر کی اسلام آباد میں اہم ترین شخصیت سے ملاقات

5  جون‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے ایک بار پھر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلہ میں پاکستان میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلگزینڈر ایونز نے ہفتہ کو قومی سلامتی کے سابق مشیر طارق عزیز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سابق صدر

پرویز مشرف کے دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اٹھائے گئے اعتماد سازی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مشرف دور میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئی تھی کیونکہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک میں بات چیت شروع ہوگئی تھی جس پر طارق عزیز نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ کشمیر پر بات چیت کو یقینی بنانے کے لئے اور بھی بہت سے اعتماد سازی کے اقدامات اٹھائے گئے اور کانگریس کی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیران مشرا اور ایس کے لامبا کے ساتھ ان کی بات چیت بھی ہوتی رہی جس میں مظفر آباد سے سرینگر کے درمیان بس سروس شروع کی گئی ،سیالکوٹ ،جموں بس سروس شروع کرنے کی تجویز تھی ،تجارتی معاملے پر بہتری بات چیت ہوئی ،دریائوں میں پانی چھوڑ دینے کے معاملات پر بھی دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ہوتی رہی ،دونوں ممالک میں ہونے والی تجارتی آئٹمز کی فہرست کو 300 سے بڑھا کر

25 ہزار تک کیا گیا ،پھر 2003 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس سے سرحدی کشیدگی میں کمی آئی ،ان اقدامات کو برطانوی ہائی کمشنر نے سراہا اور کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیسے تعلقات بہتر بنائے جاسکتے ہیں اور ان کی طارق عزیز سے ملاقات کا مقصد بھی یہی تھا کہ ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کر سکیں کیونکہ برطانیہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے ،ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بہت مفید رہی اور جن تجاویز کا ذکر طارق عزیز نے کیا اس پر قائم مقائم برطانوی ہائی کمشنر اپنی رپورٹ برطانوی حکومت کو بھجوائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…