کمرشل معاملات کے فیصلے ہونگے اب تیز تر چیف جسٹس نے پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کر دیا

5  جون‬‮  2021

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کر دیا۔چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس گلزار احمد

اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کمرشل کورٹس میں گئے اور عدالتوں کا معائنہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے ہمراہ ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس محمد امیر بھٹی،جسٹس جواد حسن ،جسٹس شاہد کریم،رجسٹرار ہائیکورٹ مشتاق احمد اوجلا،سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ،سینئر سول جج اظہر حسین رامے،سیشن جج جاوید الحسن چشتی اورمحمدسعید اللہ بھی ہمراہ تھے۔سیشن جج لاہور سجاد احمد سندھڑ نے مہمانوں کا استقبال کیا اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدنے کہاکہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں۔پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔کمرشل کورٹ پورے پنجاب میں بنائی گئیں ہیں، کمرشل کورٹس کیلئے 42ججز لیے گئے جن کی ٹریننگ7جون سے10

جون تک جاری رہے گی۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کے 45 ایڈیشنل سیشن ججز 4 روزہ تربیتی کورس کریں گے جبکہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کے ججز کے تربیتی کورس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ججز کو تربیتی کورس کے دوران کارپوریٹ لاز، اے ڈی آر سمیت تمام کمرشل قوانین سے متعلق آگاہی دی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…