پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں تحریک انصاف کی طاقت میں مزید اضافہ، ایک اور رکن اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں خوشاب سے تعلق رکھنے وا لے پی پی 84 سے آزاد امیدوار ملک امجد رضا نے ملاقات کی۔ ملک امجد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان

بزدار نے تحریک انصاف میں شمولیت پر ملک امجد رضا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ حکومت کی پائیدار پالیسیوں کے باعث معیشت ٹریک پر آ چکی ہے۔ اپوزیشن کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ معیشت پر سیاست کرنا اپوزیشن کا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔یہ عناصر نہیں چاہتے کہ عام پاکستانی خوشحال اور صنعت کا پہیہ چلے۔ اپوزیشن عناصر کو معیشت کی اے بی سی کا علم نہیں۔ کل خراب معیشت کا واویلا کرنے والے آج مضبوط ہوتی معیشت پر بھی شور مچا رہے ہیں اور یہ ان کا دوغلا پن ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اب منفی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ہم عوامی خدمت کے لئے آئے ہیں اورعوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ سازشیں کرنے والے ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ پی ڈی ایم والے تماشہ لگاتے لگاتے خود تماشہ بن چکے ہیں۔ مسترد شدہ عناصر کل بھی ناکام تھے، آج بھی ناکام ہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔رونااپوزیشن کا مقدر ہے اوریہ روتے ہی رہیں گے۔پی ڈی ایم والے ملک کا مستقبل تاریک کرنے کے درپے ہیں۔22کروڑ عوام کبھی بھی اس ٹولے کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ ملک امجد رضا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…