ملک کی خوبصورت ترین موٹر وے پر کام کا آغاز

3  جون‬‮  2021

پشاور(این این آئی)صوبائی حکومت کی ہدایات پر سوات موٹروے فیز 2 پر کام شروع کرنے کیلئے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے سوات اور مالاکنڈ میں نقل و حمل, سیاحت, آبادکاری اور پھلوں و باغات کی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار مینیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی انجنئر عامر

ندیم درانی نے پی کے ایچ اے کے دفتر میں سوات موٹر وے فیز 2 سے متعلق بدھ کے روز منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی انجنئر برکت اللہ اور دیگر انتظامی افسران کے علاوہ موٹرویز و ہائی ویز تعمیرات کے ماہرین و سرمایہ کاروں سمیت ملکی و بین الاقوامی کنسلٹنٹس بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اس موقع پر ایم ڈی انجنئیر عامر ندیم درانی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سوات موٹر وے کیپٹن کرنل شیرخان شہید انٹرچینج ایم 1 سے چکدرہ سوات تک کی کامیابی سے تکمیل کے بعد اب منصوبے کے فیز 2 میں چکدرہ سے کالام فتح پور تک 80 کلومیٹر موٹروے تعمیر کرنے کے فیصلے سمیت اس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی کے ایچ اے فیز 2 منصوبہ نجی کمپنیوں کی شراکت داری سے تعمیر کیا جائیگا جبکہ اج کے اس مشاورتی اجلاس کا مقصد عملی کام کیلئے راہ استوار کرنے سمیت فیزیبلٹی اور دیگر تمام امور سے متعلق صوبائی حکومت کو حتمی رپورٹ پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے غیر حتمی ڈیزائن میں بشمول چکدرہ کے کل 9 انٹرچینجز جن میں شموزئی، بریکوٹ، مینگورہ، کانجو، ملم جبہ، سوات یونیورسٹی، شیر پلم اور مٹہ انٹر چینج شامل ہیں جبکہ کالام فتح پور کے مقام پر

مذکورہ موٹروے منصوبے کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ تا کالام موٹروے کی تعمیر سے وہاں کے دور دراز پسماندہ و پہاڑی دیہی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے کیساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں سے بذریعہ موٹروے لنک ہونے پر نہ صرف سفری سہولت میسر ہوگی بلکہ وقت کے ضیاع سے بھی بچا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…