جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین” سائنو ویک”کی منظوری دیدی

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کی تیار کردہ دوسری کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔چینی کمپنی سینوویک کی تیار کردہ اس ویکسین کی منظوری کیلئے عالمی ادارے کے ماہرین کی مشاورت کا عمل اپریل کے آخر سے جاری تھا۔اب اس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اسویکسین کو کوویکس پروگرام کا

حصہ بھی بنایا جاسکے گا جس کا مقصد غریب اور ترقی پذیر ممالک تک کووڈ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 2 خوراکوں میں استعمال کرائی جائے گی، دونوں خوراکوں میں 2 سے 4 ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔اس سے قبل مئی کے شروع میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سائنوفارم کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔مجموعی طور پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظوری حاصل کرنے والی یہ چھٹی ویکسین ہے، اس سے قبل فائزربائیو این ٹیک، ایسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن، سائنو فارم اور موڈرنا کی کووڈ ویکسینز کی منظوری دی جاچکی ہے۔سینوویک کی تیار کردہ اس ویکسین کو کورونا ویک کا نام دیا گیا ہے اور چین کی کمپنی سینوویک کی تیار کردہ کووڈ 19 کی افادیت برازیل میں ٹرائل کے دوران 50 فیصد سے کچھ زیادہ دریافت کی گئی تھی جبکہترکی میں ہونے والے ایک اور ٹرائل میں وہ 83.5 فیصد مؤثر قرار دی گئی مگر حقیقی دنیا میں اس ویکسین کی افادیت ٹرائلز کے مقابلے میں زیادہ رہی ہے۔انڈونیشیا میں ایک لاکھ 30 ہزار ہیلتھ ورکرز پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس ویکسین کے استعمال سے انہیں علامات والی بیماری سے 94 فیصد، ہسپتال میں داخلے سے 96 اور موت سے98 فیصد تک تحفظ ملا۔عالمی ادارہ صحت پر بین الاقوامی سطح پر افراد کو بھی سفر کرنے کی اجازت مل جائے گی جو سینوویک ویکسین استعمال کریں گے، چاہے کسی ملک میں اسے استعمال کی منظوری نہ بھی دی گئی ہو۔یورپی یونین نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی جانب سے ایسے افراد کو یورپی ممالک میں آنے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے جن کو ڈبلیو ایچ او کی منظور کردہ ویکسینز کا استعمال کرایا گیا ہو۔سینوویک کی جانب سے ویکسین کی افادیت کا ڈیٹا بھی یورپین میڈیسین ایجنسی کے پاس جمع کرایا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…