بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اظہار یکجہتی کرنیوالوں کے نام حامد میر کا اہم پیغام

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ایک تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ”جو دوست خطرات مول لیکر میرے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں میں ان سب کا شکرگزار ہوں اور سب کے لئے دعا گو ہوں، آئیے سب مل کر دعا کریں کہ ہمارے وطن میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم ہو جائے کوئی طاقتور قانون کو اپنی لونڈی بنا کر ظلم و زیادتی

کی نئی داستانیں رقم نہ کر پائے آمین”دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ،سینئر تجزیہ کار عبدالصمد یعقوب نے سینئر صحافی حامد میر کی حمایت کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں آزادی صحافت کی بات آئیگی میں حامد میر کیساتھ کھڑا ہوں ، میں انہیں 1995سے جانتا ہوں،ان پر آج پابندی نہیں لگی ، ان پر مشرف دور میں بھی پابندی لگی ، زرداری دور میں بھی لگی ، لیکن بدقسمتی سے یہ پابندی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی لگی ، میر ایہ ماننا ہے کہ کسی زبان کو اسی طرح بند نہیں کرایا جاسکتا،خاص طور پر حامد میر کو،یہ ٹھیک ہے کہ حامد میر کو انتہا تک نہیں جانا چاہئے تھا،ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہئے تھی،کس کے پروگرام کو آن ائیر ہونا چاہئے کس کے پروگرام کو آن ائیر نہیں ہونا چاہئے یہ اداروں کا کام نہیں ہے ، پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف کے باقی رہنمائوں نے وزیر

اعظم عمران خان کو اس حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیا تو عبدالصمد یعقوب نے کہا کہ عمران خان ، خود حامد میر کے ایک بہت اچھے دوست رہے ہیں ، ان کے بہت قریبی ساتھیوں میں سے رہے ہیں ، ان کی بے تحاشہ جگہوں پر تعریف کر چکے ہیں ، یہ کہنا کہ وزیر اعظم کو کوئی سمجھانے والا نہیں ہے ، میں یہ بات نہیں مانتا وزیر اعظم خوداس بات کو بہت بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…