جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نوکریاں ہی نوکریاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجازت دیدی

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں میں بھرتی کیلئے این او سی جاری کردئیے ہیں،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزارت دفاع میں گریڈ ایک سے 15تک کی سو یلین پوسٹوں پر بھرتی کیلئے این او سی

جاری کیا گیا ہے انہیں آ رمی کی لوئر فارمیشنز کیلئے بھرتی کیا جا ئیگا، وزارت دفاع کے ذیلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات ( کینٹ اینڈ گیریژن ) سینئر ایڈمن افسر کی چار پوسٹوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے گریڈ18میں یہ بھرتیاں وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذ ریعے کی جا ئیں گی،وزیر اعظم آفس میں اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری کی تین خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جا ری کیا گیا ہے، وزیر اعظم آفس میں سٹینو ٹائپسٹ کی ایک ‘ میڈیکل اسسٹنٹ کی ایک ‘ ڈسپنسر کی ایک اور نائب قاصد کی ایک پوسٹ پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے پا کستان رینجرز پنجاب کی 596خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمارے دور میں مہنگائی ہوئی مگر قوت خرید میں اضافہ بھی اسی تناسب سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…