بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی ایشیا کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ آرمی چیف نے حل بتا دیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹا جاسکتا

ہے،کورونا وبا سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور کوشش کریگی۔پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا۔جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجز اور مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے اور ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہرکوشش کریں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ جامع ومربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…