پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حامد میر پر پابندی جیو ٹی وی کی انتظامیہ کا موقف بھی آگیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اینکرپرسن حامد میر غیر معینہ مدت تک جیو ٹی وی کے معروف پروگرام کیپیٹل ٹاک کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، حامد میر کو چند دنوں کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حامد میر کو نوکری

سے برخواست کرنے کے لیے جیو نیوز پر شدید دبا ئوبھی ہے۔دوسری جانب اپنے اوپر پابندی لگنے کے بعد حامد میر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ نیا نہیں، ”ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، قاتلانہ حملے میں بچ نکلا لیکن آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔دریں اثنا تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وسیم عباسی نے مزید کہا کہ تاہم حامد میر صاحب جنگ گروپ کا حصہ ہیں۔ بس عارضی طور پر شو کی میزبانی محمد جنید یا کراچی سے کوئی اور اینکر کریں گے۔چند صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ حامد میر پر پابندی اداروں کے کہنے پر لگائی گئی ہے کیونکہ حامد میر نے کچھ روز قبل فوجی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔حامد میر کے مخالف بعض حلقوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حامد میر کو کچھ عرصہ پہلے ایک نوٹس کے ذریعے کیپیٹل ٹاک سے علیحدہ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ حامد میر کے شو کی مسلسل ریٹنگ کا گرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…