ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حامد میر پر پابندی کیوں لگائی گئی ؟ تہلکہ خیز دعوئوں نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ ، جیو کے صحافی حامد میر پر پابندی لگ گئی، جیو کا پروگرام ”کیپیٹل ٹاک ”اب حامد میر کے بغیر ہوگا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وسیم عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حامد میر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کیپٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیر

ہو گا۔تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وسیم عباسی نے مزید کہا کہ تاہم حامد میر صاحب جنگ گروپ کا حصہ ہیں۔ بس عارضی طور پر شو کی میزبانی محمد جنید یا کراچی سے کوئی اور اینکر کریں گے۔چند صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ حامد میر پر پابندی اداروں کے کہنے پر لگائی گئی ہے کیونکہ حامد میر نے کچھ روز قبل فوجی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ حامد میر پر پابندی جیو کی انتظامیہ نے تنازعہ سے بچنے کیلئے خود لگائی ہے جس کا جواز یہ پیش کیا جارہا ہے کہ حامد میر بدستور جنگ گروپ کا حصہ رہیں گے اور وہ معمول کے مطابق تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو کی انتظامیہ کے مطابق حامد میر نے جو زبان استعمال کی ہے وہ جیو کی پالیسی نہیں ہے، ایسی زبان حامد میر نے ذاتی حیثیت میں استعمال کی ہے۔حامد میر کے مخالف بعض حلقوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حامد میر کو کچھ عرصہ پہلے ایک نوٹس کے ذریعے کیپیٹل ٹاک سے علیحدہ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ حامد میر کے شو کی مسلسل ریٹنگ کا گرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…