ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کویت نے 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزے بحال کر دیے

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی کوششوں سے کویت نے10سال بعد پاکستانیوں کیلئے ویزہ بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات کی، جس میں ویزہ کی بحالی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہوا۔ملاقات کے دوران کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا کی فوری بحالی،پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے پراتفاق ہوا۔ملاقات میں طے پایا کہ میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،خلیج ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔ملاقات کے دوران کویتی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے،پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے،ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…