جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث حامد میر کھل کر میدان میں آگئے، رات گئے ایسی ٹوئٹ کر ڈالی کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی اردو کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے خود اپنی تقریر پر سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر رات گئے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اب آپ دیکھیں گے کہ پچاس ہزار روپے مہینے پر بھرتی کیے گئے کئی وی لاگرز میدان میں آئیں گے ہم پر الزامات لگا کر اپنی تنخواہ حلال کریں گے لیکن پاکستان کے عوام کو سب پتہ

چل چکا ہے کہ فارن ایجنڈے پر عمل درآمد کرانے والے کون ہیں؟”خیال رہے صحافی اور یوٹیوب ولاگر اسد طور کی حمایت میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے ریاستی اداروں کو تنبیہ کی کہ اب آئندہ کسی صحافی کیساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے ورنہ وہ ”گھر کی باتیں بتانے پر مجبور ہوں گے”۔مظاہرے کے دوران حامد میر کی تقریر کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور حامد میر کے حق اور مخالفت میں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔ان کی تقریر میں کہی گئی کئی باتوں سے واضح تھا کہ ان کی تنقید کا نشانہ ملٹری اسٹیبلشمینٹ ہے۔حامد میر کی تقریر کے بعد سوشل میڈیا پر رائے بڑی منقسم نظر آئی جہاں ایک جانب حامد میر کے حامیوں نے جیو نیوز کے صحافی کی ہمت کو سراہا اور داد دی، وہیں دوسری جانب ان کے ناقدین نے تقریر پر تنقید کی اور ان پر غلط بیانی کے الزامات لگائے۔ایک صارف ”آئی کراچی والا” نے حامد میر کی تقریر کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”حامد میر نے ریاستی ادارے پر دو بڑے سنگین

الزامات عائد کیے ہیں۔ وہاں سے جواب آنا چاہیے کیونکہ الزامات ہر جگہ سنے گئے ہیں۔ جواب نہ آنے کی صورت میں ادارے کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا ہو سکتی ہے۔”ایک اور صارف نے حامد میر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے والد کہا کرتے تھے کہ ”حامد میر اپنے والد وارث میر کی طرح ریاست اور اس کے اداروں کو جمہوریت اور

آزادی صحافت کے نام پر نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ میں کبھی اپنے والد کی بات نہیں سمجھ سکی تھی تاوقتیکہ آج میں نے یہ (تقریر)دیکھ لی۔”حامد میر کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے محقق اور سماجی کارکن عمار علی جان نے حامد میر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو ”اس طرح سر عام پاکستان کی تاریخ کے مسخ شدہ بیانیہ کو چیلنج” کرنے پر داد

پیش کرتے ہیں۔عمار نے مزید لکھا کہ پاکستان”عالمی طاقتوں کے لیے کرائے کی ریاست کا کردار ادا کرتا ہے” اور اس شرمندگی کا باعث ”صحافی یا ناقدین نہیں ہیں بلکہ وہ ہیں جو عام شہریوں پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔”پنجاب حکومت سے منسلک اظہر مشوانی نے بھی حامد میر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر کہا کہ ”سوال

یہ ہے کہ قومی ادارے پر ایسے الزامات لگانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے وہ ہر ٹاپ سیکرٹ بریفنگ میں کیوں بلائے جاتے ہیں؟ اور ایسے ان کی اہمیت کیوں بنائی جاتی ہے؟”سماجی کارکن علم زیب محسود نے حامد میر کی تقریر پر کہا کہ وہ حامد میر کے ساتھ مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں اور صحافت کے دشمنوں کو پردے کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…