اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ملتان میں تین بچوں اور والد کی موت کی تفتیش میں حیران کن انکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ + این این آئی)ملتان میں تین بچوں اور والد کی موت کی تفتیش میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، بچوں کی ماں ملوث نکلی، پولیس نے بچوں کی ماں سمیرا کی نشان دہی پر گھر کے عقب میں گڑھے سے زہریلا مواد برآمد کر لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق سمیرا کے ساتھی کاشف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس

کے مطابق جس وقت بچوں کو زہر دیا گیا اس وقت کاشف کے فون کی لوکیشن بھی سمیرا کا گھر ہی تھی،اس رات بھی وہ رابطے میں تھے، پولیس نے فون ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ اڑتالیس سے باہتر گھنٹوں میں تفتیش کا عمل مکمل کر لیاجائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ملتان کے علاقے حامد پور کنورہ کا رہائشی خادم حسین اپنے بچوں کی کھانسی کی دوا لینے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس گیا اور بچوں کو دوا کھلائی، دوا کھاتے ہی تینوں بچوں کی حالت بگڑ گئی، چند منٹوں میں ہی 7 سالہ طاہرہ دم توڑ گئی 9 سالہ دانش نشتر ہسپتال کے راستے میں اور 5 سالہ منیب ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تینوں بچوں کی موت سے بچوں کی ماں سمیرا کی گود خالی ہو گئی۔ چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان کے مطابق ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا تھا، کلینک سیل اور دوائیاں قبضہ میں لے کر پی۔ ایم۔ ڈی۔ سی ایکٹ 28 ون اے، دفعہ 419 اور 420 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔دوسری جانب تینوں بچوں کا نشتر اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر کے معدے کے اجزاء پنجاب فورنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔جعلی ڈاکٹر کا کلینک پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے 2018ء سے لائسنس یافتہ ہے، کلینک کے ریکارڈ کے مطابق خادم حسین نے ہومیو ڈاکٹر سے دوا نہیں لی اور نہ ہی محکمہ

صحت کی ٹیموں کو تفتیش کے دوران خادم حسین کے گھر سے کوئی ایسی دوا یا ڈاکٹر کا نسخہ ملا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے واقعے پر نوٹس لینے پر غیر معیاری دوائی دینے والے جعلی کو گرفتار کر کے کلینک سیل کردیا گیا تھا۔اس کے بعد ملتان میں 21 اور 22 مئی کو ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھا کر انتقال کر جانے والے 3 بچوں کے والد کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ملتان کے علاقے حامد پور کنورہ میں 3 بہن بھائیوں کا مبینہ طور پر ہومیو

پیتھک ڈاکٹر سے کھانسی کی دوائی دینے سے انتقال ہوا تھا جس کے بعد تینوں بچوں کا والد غلام حسین بھی اپنے گھر میں مبینہ طور پر دوا کھانے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔غلام حسین کے ایک رشتے دار محمد اکبر کے مطابق شبہ کیا جا رہا ہے کہ غلام حسین نے گھر میں کوئی زہریلی دوا کھائی ہے جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی،ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ کو خودکشی کہا جارہا تھا لیکن اب تک کی تفتیش کوئی اور ہی رخ اختیار کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…