اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پنجاب کے سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے۔ سیکرٹریٹ کے باہر تیسرے روز بھی دھرنا، مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا جبکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
سخت گرمی میں 20 سے زائد سرکاری محکموں کے ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کےمطابق مظاہرین نے سیکرٹریٹ کے باہر سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند رکھا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس اور ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر احتجاج میں شدت لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ مظاہرین نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر صوبائی تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار رہی اور شہری بھی شدید گرمی میں مشکلات سے دوچار رہے۔دوسری جانب آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائسنس(اگیگا) کااجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصداضافے کے اعلان کاخیرمقدم کیاگیا اجلاس میں چیئرمین اسلام الدین اورجنرل سیکرٹری زادہ سمیت دیگرتنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ تنخواہوں میں 25فیصداضافہ ملازمین کا مطالبہ تھا جس پرصوبائی حکومت نے من وعن تسلیم کرتے ہوئے پوراکیاجس پرہموزیراعلیٰ اورانکی کابینہ کے مشکورہیں