جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

’’ایٹمی دھماکوں کا سہرا مجھے جاتا ہے ‎‘‘

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،وہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کے کام جانے ،پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نالہ لئی کا دورہ کرنے کیلے گوالمنڈی پہنچے ،کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ،سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اور ایم ڈی واسا بھی موجود تھے ۔میڈیا سے گفتگو شیخ رشید احمد نے کہاکہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب نے تین یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،تمام ٹیمیں کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں مکمل طور پر متحرک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کے کام جانے ،پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ 28 مئی کے حوالے سے یہ ہمارا تاریخی دن ہے ،اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کئے ،ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق،گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…