جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کے اگلے 813دنوں کے حوالے سے حیران کن پیش گوئی کر دی گئی

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ 90 روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان 33 ماہ اور 11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے اوراگلے 813 دنوں میں بھی وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ تین سالہ اقتدارنے عمران خان کو بری طرح بے نقاب کردیا، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے

نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی، 90 روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان آج 33 ماہ اور11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے اور اگلے 813 دنوں میں بھی وہ کچھ نہیں کرسکیں گے، سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کرعمران خان نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اورملک کا مستقبل دا پرلگادیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین سالوں میں تیسرا مشیرخزانہ لے آئے، ایف بی آر کے چاراوربورڈ آف انوسٹمنٹ کے تین چیئرمین بدل دئیے مگرعمران خان معیشت میں سدھار نہ لاسکے، تین سالوں میں چوتھا سیکریٹری تجارت بھی بدل دیا مگر عمران خان عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ملکی معیشت کسی کو ہٹانے یا لگانے سے بہتر نہیں ہوتی بلکہ قائدانہ صلاحیتوں سے ملک آگے بڑھتا ہے، عمران خان کے ٹیم ورک کا یہ عالم ہے کہ معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے اوراگلے دن کابینہ اس فیصلے کو مسترد کردیتی ہے۔بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کی معاشی پالیسیاں عوام دوست ہیں، مستقبل میں نوجوانوں کواگرکوئی روزگارفراہم کرسکتا ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے، آج وقت نے پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی اورزرعی پالیسیاں ملک کے بہترین مفاد میں رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…