جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے پولیس افسر کو تھپڑ دے مارا

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ مار دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افشاں لطیف وزیراعظم کا پورٹریٹ پکڑے سی پی او کے باہر احتجاج کر رہی تھیں اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

آئی جی آفس کے باہر احتجاج کرنے پر ڈی ایس پی سکیورٹی زاہد نے افشاں لطیف کو روکا تو خاتون نے انہیں تھپڑ ماردیا۔بعد ازاں ڈی ایس پی نے بھی خاتون کو دھکا دیا تاہم قریب کھڑے اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرادیا، تلخ کلامی کے دوران خاتون پولیس اہلکاروں کو برا بھلا کہتی رہی۔کاشانہ ہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر سماجی بہبود پر لاوارث بچیوں کی زبردستی شادی کرانے کا الزام عائد کیا تھا، انکوائری کے بعد خاتون کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، اس دن سے افشاں لطیف وزیراعظم عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ڈی ایس پی انارکلی ثقلین شاہ کے مطابق فی الحال افشاں لطیف اور ڈی ایس پی سکیورٹی کی طرف سے کارروائی کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…