جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کے لئے اچھی خبر، آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود حکومت کا بجلی کی قیمتوں بارے اہم فیصلہ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخر کردیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے

خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے، وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے کہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائیگا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائیگا۔دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کی ستائش کرنے کی بجائے انہیں شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا،ٹیکسز کی بھرمار سے معیشت کیلئے فائدے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے اس لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجر وں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ تاجروں نے تجارتی مراکز میں بجلی اور ٹیلیفون کی لٹکتی ہوئی تاروں، پارکنگ او ر تجاوزات کی وجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ کاروباری حالات جتنے بھی خراب ہوں لیکن تاجر باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے باوجو د تاجروں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں اور نہ انہیں کوئی سہولیات میسر ہیں۔ اس کے برعکس دوسرے ممالک میں

ادارے ٹیکس دینے والے تاجروں سے خود رابطے کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیکسز کی شرح پر نظر ثانی کی جائے اور انہیں کم سطح پر لایا جائے،حکومتی ادارے ٹیکس دہندگان کی ستائش کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی اس نیٹ میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے اعلان کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز شامل کئے تو تاجر سخت رد عمل دینے کے لئے متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…