جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

حلفاً کہتا ہوں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے، راجہ ریاض کا انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف ترین گروپ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نیوٹرل ایمپائر نے جہانگیر ترین کے

حق میں فیصلہ دے دیا اورعلی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلیئر قرار دیا گیا ہے، ہم نے شروع دن سے جو موقف اختیار کیا علی ظفر ایڈوکیٹ کی رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ہے، رپورٹ حق میں آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب سرخرو ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر علی ظفر نے چینی اسکینڈل کے حوالے سے جہانگیر ترین سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کی جانے والی تحقیقات کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ میری رپورٹ سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں، واضح کر دوں کہ میری جانب سے کوئی رپورٹ وزیر اعظم کو جمع نہیں کرائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، میری رپورٹ کا زیر التوا شوگر تحقیقات اور تفتیش سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے صرف جہانگیر ترین کی شکایات اور تحفظات پر تحقیقات کا کہا گیا تھا، رپورٹ مکمل ہوتے ہی اپنی سفارشات وزیراعظم کو جمع کراؤں گا، تاہم وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے تحت بدعنوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…