اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جمعرات کو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے سے دھوئیں کے بادل منڈلانے لگے،دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آئے۔اسلام آباد
کی مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایک ہفتے میں آگ بھڑکنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس بارے میں میڈیا ذرائع نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ یہاں کے مقامی افراد لگاتے ہیں تاکہ انہیں سی ڈی اے میں عارضی بنیادوں پر بھرتی کر لیا جائے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہر سال مئی میں مقامی لوگوں کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگائی جاتی ہے اور ماہ جون میں سی ڈی اے کی طرف سے تین ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر آگ بجھانے کے لئے چار سو افراد کوبھرتی کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تقریباً چار سو افراد کو یکم تاریخ کو تنخواہ کے طور پر رقم فراہم کر دی جائے گی۔