ملک میں پانی کا بحران شدید ہو گیا، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا

27  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1400فٹ ہے،ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 7لاکھ 32ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا ڈیم میں 71ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا 4لاکھ 89ہزار ایک فٹ ہے،چشمہ میں 1 لاکھ 63ہزار ایکڑ فٹ پانی ہے، 1400 فٹ کے نیچے ریت بجری اور

کیچڑ ہے، ارسا کی رپورٹ کے مطابق یہ پانی کی سطح ناقابل استعمال ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریاؤں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 50200کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، کابلمیں نوشہرہ کے مقام پرآمد26200 کیوسک اور اخراج26200 کیوسک، جہلممیں منگلاکے مقام پرآمد42500کیوسک اور اخراج58000کیوسک، چناب مرالہ کے مقام پرآمد25100کیوسک اور اخراج 5000کیوسک۔بیراجوں میں جناح آمد85700کیوسک اور اخراج 78200کیوسک،چشمہ آمد93500کیوسک اوراخراج 98000کیوسک، تونسہ آمد92000 کیوسک اور اخراج81400کیوسک، پنجند آمد12200کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدوآمد 59600کیوسک اور اخراج 48500 کیوسک، سکھر آمد46500کیوسک اور اخراج 17500 کیوسک کوٹری آمد10900کیوسک اور اخراج 200 کیوسک۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1400.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.071 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح

1106.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.498 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…