اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی اکلوتی صاحبزادی ندا نصرت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں ؟جانئے

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) استاد نصرت فتح علی خان کی اکلوتی اولاد ان کی بیٹی ندا نصرت ہیں جو اب کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ندا نصرت نے اپنے والد کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں اس وقت تیرہ چودہ برس کی تھی جب ان کا انتقال ہوا، میرا ان کیساتھ زیادہ وقت تو نہیں گزرا لیکن بچپن میں ہوش سنبھالنے کے بعد چھ سات برس کے عرصے کی یادیں

ایسی جو میری زندگی کا حاصل ہے کہ وہ ایک لیجنڈری فنکار کی بیٹی کہلانے میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔’ان کے جیسا فنکار اور والد شاید ہی کوئی ہو گا۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ عالمی افق پر چمکنے والے فنکار کی بیٹی ہونے کا اعزاز ملا۔’وہ کہتی ہیں کہ ‘اکثر بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنے عرصے بعد کیوں منظر عام پر آئی ہوں، لوگوں کو میرے بارے میں علم ہی نہیں ہے تو میں کہتی ہوں کہ میرے والد ایک عام انسان نہیں تھے میں آج بھی 16 اگست کے دکھ میں جی رہی ہوں، میں آج تک اس سے باہر نہیں نکل پائی۔’استاد نصرت کے ساتھ بتائے وقت کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ‘ان کو اپنے کام سے عشق تھا، ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا تھا لیکن جب بھی وہ گھر پر کوئی طرز بنا رہے ہوتے یا ریاض کرتے تو میں ان کے کمرے کے پردے کے پیچھے سے انھیں چھپ چھپ کر سنتی اور دیکھتی۔’وہ کہتی ہیں کہ’ ہمارے گھر میں ایک ایسا حصہ تھا جہاں بچوں اور خواتین کو جانے کی اجازت نہیں

تھی، انھیں اس بات کا علم ہوتا کہ میں پردے کے پیچھے چھپی ہوئی ہوں، وہ مجھے دیکھتے تو میں وہاں سے بھاگ جاتی۔’ندا نصرت بطور والد ان کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے یاد کرتیں ہیں کہ ‘ مجھے بچپن میں قلم اور کلرپنسلز کا بہت شوق تھا تو وہ دنیا میں جہاں بھی جاتے وہاں سے میرے لیے بہت سے مہنگے اور مختلف پین اور کلرپنسلز لاتے۔ ڈھیروں کلرنگ

بکس لاتے، ان کے سامان میں سے آدھا سامان میری چیزوں کا ہوتا۔’وہ ایک یاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘کام کی مصروفیت کے باعث وہ فیملی کو زیادہ وقت نہ دے پاتے اور اس کا انھیں بہت شدت سے احساس تھا۔’ایک دفعہ بیرون ملک سے شو کے بعد واپس گھر آئے تو آتے ہی مجھے اپنی گود میں لیتے ہوئے کہا اب میں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزاروں گا،

میں نے ان سے پوچھا بابا اب آپ کتنے دنوں کے لیے میرے ساتھ رہیں گے تو انھوں نے اس بات پر زارو قطار رونا شروع کر دیا۔’ندا نصرت کے مطابق وہ بہت حساس طبعیت کے مالک تھے۔ندا نصرت کا کہنا تھا کہ جب ہم دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ ہوتے تو وہ بھول جاتے کہ ارد گرد کی دنیا میں کہا ںہے، وہ تمام توجہ مجھے دیتے۔’شاید انھیں دنیا سے جلدی

چلے جانے کا علم تھا، وہ ہر کام جلدی کرنا چاہتے تھے جب والدہ پوچھتی کہ آپ کو خدا نے اتنی شہرت دی ہے آپ کو جلدی کیوں ہے تو بابا کہتے کہ ابھی تم لوگوں کو نہیں سمجھا سکتا۔’ندا نصرت کا کہنا ہے کہ ‘جب بھی کبھی ان کے ساتھ بیرون ملک کسی شو پر جانے کا موقع ملتا تو وہ مجھے سٹیج کے بالکل سامنے بیٹھاتے اور شو کے دوران مجھے دیکھ دیکھ کر ان کی آنکھوں میں چمک آتی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…