پنگریو (این این آئی)پنگریوکے نواحی گاوں خدابخش کھوسو میں مداری کا کرتب دکھانے والابندراچانک طیش میں آگیااوراس نے کرتب دیکھنے والے بچوں پرحملہ کردیابندرکے حملے میں سیف اللہ کھوسونامی بچہ زخمی ہوگیاجبکہ دیگربچوں میں بھگدڑ مچ گئی اورانہوں نے
بھاگ کراپنی جان بچائی زخمی بچے اوراس کے ورثا نے میڈیاکوبتایاکہ بندرکے حملے کے وقت مداری نے بچے کوبندرکے حملے سے بچانے کی کوشش نہیں کی اوروہ دورکھڑاتماشہ دیکھتا واقع کے بعدمداری اپنے بندرسمیت غائب ہوگیاورثا نے پنگریوتھانے میں مداری کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے پولیس کے مطابق مداری کی تلاش جاری ہے اوراسے گرفتارکرکے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی زخمی بچے کوصحت مرکزپنگریولے جایاگیاجہاں پراس کی مرہم پٹی کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ویکسین بھی کی گئی۔