پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے شہزاد اکبر اور یاور بخاری کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا شہزاد اکبر اور یاور بخاری کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ،جہانگیرترین کو این آر او دے دیا گیا ہے،نیب،اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے راولپنڈی رنگ روڈ کا ریکارڈ قبضے میں لینے کیلئے وزیراعظم ہائوس،زلفی بخاری اور غلام سرور کے گھروں میں کتنے چھاپے

مارے،مسلم لیگ(ن) کے دفاتر میں نیب فوری چھاپے مارنے پہنچ جاتا تھا،لیگی رکن میاں نوید کو سیاسی مخالفت کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عظمیٰ بخاری نے مزید کہا میاں نوید ایم پی اے کو ہائی کورٹ سے گرفتار کیاگیا۔میاں نوید پاکپتن سے تعلق رکھتے ہیں سیاسی مخالف ہونیکی وجہ سے مقدمہ میں والد کا نام بھی شامل ہے۔بادشاہ سلامت ظل تباہی ڈی جی خان کے دورے پر ہیں ۔جہاں لادی گینگ نے تین افراد کو قتل کیااسے ظل تباہی کو دیکھنا ہوگا۔ٹوٹ بٹوٹ اور وسیم اکرم پلس وزیر اعلی کے ضلع میں امن و امان نہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔پہلے چالیس اس طرف پھر چالیس چوزے اس طرف ہو گئے ۔عثمان بزدار کی اپنی کیبنٹ میں نقب لگ رہی ہے۔ہم جسے انجوائے کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کے جہاز پر غیر آئینی مینڈیٹ کی قلعی کھل رہی ہے ۔حکومت ایک تھا تیتر ایک تھا بٹیر والا کھیل بن گیاہے۔جہانگیر ترین گروپ کو این آر او مل گیاہے راجہ ریاض نے خوشخبری بھی دی کہ انہیں کلین چٹ دیدی گئی۔انہوں نے مزید کہاجہانگیر ترین کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔بلیک میل کرکے علی ظفر کو لگایا گیا جہانگیر ترین کے وکیل نے مل کر رپورٹ بنائی۔شہزاد اکبر کے خلاف رپورٹ کیوں نہیں بنتی کیا یہ ہمیں

جہیز میں ملے ہیں۔شہزاد اکبر کا عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔جہانگیر ترین کو شوگر مل سے رہائی مل رہی ہے تو پھر شہزاد اکبر کو عہدے پر کیوں رکھا جارہاہے۔ رنگ روڈ سکینڈل کی مختلف شاخیں روز نکل کر سامنے آرہی ہیں۔راولپنڈی رنگ روڈانیس کلومیٹر تک پچیس ارب روپے زائد خرچ کیے گئے۔اینٹی کرپشن، نیب ایف

آئی اے نے کیا وزیر اعظم ، غلام سرور اور زلفی بخارء کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔میڈیا پر یاور بخاری کا آڈیو کلپ چلایا گیا ہائوسنگ سوسائٹی چلانے کی بات کو یاور بخاری نے تسلیم کیا۔ زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کے نام پر پراپرٹی سامنے آئی ۔یاور بخاری کے بھائی بھی پراپرٹی کا کام کرتے ہیں۔پی اے سی کے اجلاس

میں یاور بخاری نہیں آتے وہ ہمارا احتساب کرنا چاہتے ہیں۔ یاور بخاری کو پنجاب اسمبلی کی پی اے سی سے استعفی لے لینا چاہئیے۔ اگر زلفی بخاری استعفی دے سکتے تو یاور بخاری استعفی کیوں نہیں دے سکتے۔رنگ روڈ میں اٹک لوپ تک پندرہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں پچپن ہزار کنال اراضی کی یاور بخاری کی آڈیو ٹیپ میں بات کی

گئی۔ہمارے پیسے مافیا کے ذریعے عمران خان نے کھائے وہ واپس دے۔عمران خان خود نہیں کرتے بلکہ کرپشن کیلئے لوگوں کو رکھا ہوا ہے۔عمران خان الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں جو عوام کی جیبوں سے پیسے نکال کردے انہیں حکومت سے نکال دیتے ہیں۔ظل تباہی اپنے کارندوں کیساتھ کرپشن کررہے ہیں۔آپ معیشت کے غلط رزلٹ عوام کے

ہاتھ میں ہے۔ نوازشریف شہبازشریف دور میں کرپشن کا الزام ثابت نہ کر سکے تو حدیبیہ پیپر مل کا کیس کھول رہے ہیں ۔جہانگیر ترین کی رپورٹ کے بعد شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹا دینا چاہئیے۔ ن لیگ کے مقدمات پر عدالتیں کہہ رہی کسی ایک پیسے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ شہزاد اکبر نے اداروں کو استعمال کیا اور جو شخص کو ظل تباہی پسند نہیں ان کے خلاف اداروں کو لگا دیا جاتاہے۔ اس وقت نیب سمیت تمام اداروں کو ظل تباہی کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…