اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’ پولیس کا اندرون سندھ کچے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ‘‘حکومت سے بکتر بند اور جدید اسلحہ مانگ لیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پولیس کا اندرون سندھ کچے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، پولیس نے سندھ حکومت سے بکتر بند اور جدید اسلحہ مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کچے میں گرینڈ آپریشن کے لیے پولیس نے جدید ہیکلز کا مطالبہ بھی کیا ہے ،

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے لیے خود کار ہتھیار بھی محکمے کو درکار ہیں۔قبل ازیں  شکارپور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ آپریشن کے نتیجے میں 8 ڈاکو ہلاک، 12 زخمی ہوچکے ہیں۔ایس ایس پی امیر سعود مگسی کے مطابق آپریشن گڑھی تیغو اور قریبی علاقوں میں کیا جارہا ہے، آپریشن میں شکارپور، کشمور، لاڑکانہ اور جیکب آباد سے پولیس نفری حصہ لے رہی ہے۔ایس ایس پی امیر سعود مگسی کے مطابق اب تک ڈاکوں کے 130 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ 3 روزقبل 12 مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا جن میں سے اب تک 8 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، 4 مغوی اب تک یرغمال ہیں۔ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹوگرافر شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔‎



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…